یہودی و قادیانی ایجنٹ مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہے ہیں،مجاہد عبدالرسول

یہودی و قادیانی ایجنٹ مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہے ہیں،مجاہد عبدالرسول

  



لاہور(پ ر) سنی تحریک پنجا ب کے صدر علامہ مجاہد عبدالر سو ل خان قادری نے کہا ہے کہ پو ری دنیا میں دہشت گر دی کا موجد امریکہ ہے، یہودی و سامراجی قوتوں کے ایجنٹ مسلمانوں کو پو ری دنیا میں گاجر مولی کی طرح کاٹ رہے ہیں، پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنا ہے جس کا واحد حل ملک میں نفاذ اسلام ہے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ اسلام امن،محبت اور روادریاور سچائی کا دین ہے آج امت مسلمہ کے زوال کی وجہ دین اسلام کی تعلیمات کو ترک کرنا اور رسول اللہ ﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل نہ کر نا ہے،انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن انسانوں کو انصا ف اور حقوق دینے سے آئے گا اور اسلام لو گو ں کو ان کے حقوق ادا کر نے اور بلا تفریق انصاف مہیا کر نے کا حکم دیتا ہے،انہوں نے کہا کہ انسانیت کی کامیابی رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کر نے سے ہی ممکن ہے اور قر آن و سنت کا راستہ چھوڑ کر ہم کامیاب نہیں ہو سکتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1