آٹا اور چینی سے پیدا ہونیوالا بحران تشویشناک ہے‘ ذوالفقار کھوسہ

آٹا اور چینی سے پیدا ہونیوالا بحران تشویشناک ہے‘ ذوالفقار کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر): سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا ہے کہ آٹا اور چینی کی قلت سے پیدا ہونے والا (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

بحران تشویشناک ہے اپنی رہائش گاہ کھوسہ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ آٹا بنیادی انسانی ضرورت ہے آٹے کے بحران سے ہر شخص پریشان ہے اللہ اور اس کے رسولؐ نے بھی ذخیرہ اندوزی سے منع کیا ہے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ آٹے کے بحران پر قابوپانے کے لئے کاشتکاروں اور فلورملز مالکان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے مستقبل میں ایسے بحرانوں سے بچنے کیلئے گندم کی برآمد کی بجائے ضرورت کی مطابق سٹاک کرنا ضروری ہے۔
ذوالفقار کھوسہ