حکومت،اپوزیشن کا الیکشن کمیشن پر اتفاق رائے بڑی کامیابی ہے

  حکومت،اپوزیشن کا الیکشن کمیشن پر اتفاق رائے بڑی کامیابی ہے

  



لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر راہنماء عادل حفیظ نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آرمی ایکٹ سے تعاون کا جو ماحول پیدا ہوا وہ بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔ الیکشن کمیشن پر اتفاق رائے بڑی کامیابی ہے اب اگلا مرحلہ احتساب کے طریقے پر اتفاق رائے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان احتساب کے طریقے کے حوالے سے بھی بات چیت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہی ہے اگر ہم بڑی اصلاحات کر لیں تو سیاسی اختلافات نقصان نہیں پہنچاتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1