ساڑھے 4ہزار پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ‘ ٹیمیں تشکیل

ساڑھے 4ہزار پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ‘ ٹیمیں تشکیل

  



ملتان (نیوز رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ملتان کی جانب سے ساڑھے 4 ہزار پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ۔ نادہندگان پچھلے چند سالوں سے ٹیکس کی ادائیگی نہیں کررہے تھے نادہندگان کے ذمے کروڑوں روپے کے بقایاجات و کرنٹ ٹیکس واجب الادا ہیں۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان عبداللہ خان جلبانی کی ہدایت پر ٹیکس وصولی کو یقینی بنانے کے لیئے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ ایکسائز ذرائع کے مطابق گذشتہ روز ڈائریکٹر ایکسائز نے خانیوال آفس کے ہنگامی دورہ کے موقع پر یہ انکشاف ہوا کہ تلنبہ، عبدالحکیم اور سرائے سدھو میں ساڑھے 4 ہزار یونٹس کے مالکان 2012ء سے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی نہیں کررہے ان میں سکنی و کمرشل یونٹس شامل ہیں جبکہ نادہندگان نے محکمہ ایکسائز کے خلاف کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کررکھا تھا تاہم چند روز قبل کورٹ کی جانب سے محکمہ ایکسائز کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد ان ٹیکس نادہندگان سے بقایاجات و کرنٹ ٹیکس کی وصولی کے لیئے کریک ڈاون کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ایکسائز ذرائع کے مطابق ان ٹیکس نادہندگان کے ذمہ 8 سال کے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 7 کروڑ روپے سے زائد کے بقایاجات واجب الادا ہیں۔

پراپرٹی ٹیکس

مزید : ملتان صفحہ آخر