مصنوعی بحرانوں کے ذریعہ عوام کو متنفر نہیں کیا جاسکتا‘ حسین جہانیاں گردیزی

مصنوعی بحرانوں کے ذریعہ عوام کو متنفر نہیں کیا جاسکتا‘ حسین جہانیاں گردیزی

  



کبیروالا+اڈا کوٹ بہادر+بٹہ کوٹ(نامہ نگار+نمائندگان پاکستان) پنجاب حکو مت عوام کو بہتر سہو لیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقداما ت اٹھا رہی ہے، مہنگائی پر قابو پانے کے سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے، مصنوعی بحرانوں کے ذریعہ عوام کو حکو مت سے متنفر کر نے سازشیں ناکام ثابت ہوں گی،، چینی، آٹے کے بحرانوں ن کے ذمہ داروں کو جلد بے نقاب کردیا جائیگا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی افواہیں بے بنیاد ہیں، حکو مت اپنی مدت پوری کرے گی،ان خیالا ت کا اظہار صو بائی وزیر منیجمنٹ اینڈ پرفیشنل ڈویلپمنٹ پنجاب سید(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

حسین جہا نیاں گردیزی نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے پنجاب حکو مت گرانے کی خبریں دیوانے کا خواب دیکھنے کے مترادف ہیں،انہوں نے کہا کہ چند مسترد شدہ سیاست دان پنجاب حکو مت گرانے کے خواب دیکھ رہے ہیں جو کسی صورت اس خواب کی ”تعبیر“حاصل نہیں کرسکیں گے، انہوں نے کہا کہ حکو مت پنجاب وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں عوام کے معیار ز ند گی کو بہتر بنانے میں کوشاں ہے جس کے لئے ٹھوس اقداما ت اٹھائے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کو شہر وں کے برابر لانے کے لئے بھاری بھر کم فنڈ ز مختص کئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکو مت کے جاری اقداما ت دوسرے صوبوں کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ غر بت مکاؤ پر گرام ”احساس“ عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو گا، انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں کسی بھی شہر میں آٹے کی کو ئی قلت نہ ہے بلکہ مارکیٹوں میں آٹا وافر مقدار میں مو جود اور ہر صار ف کو باآسانی دستیاب ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو قائدعمران خان کا مکمل اعتماد حاصل ہے اور پنجاب مستحکم بنیادوں پر قائم ہے اور اسکے خلاف کی جانے والی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکے گی۔

حسین جہانیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر