جامعہ زکریا‘ ایم اے کا کمبائنڈ امتحان سسٹم شروع کرنے کی منظوری

جامعہ زکریا‘ ایم اے کا کمبائنڈ امتحان سسٹم شروع کرنے کی منظوری

  



ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی نے ایم اے کا کمبائنڈ امتحان سسٹم شروع کرنے کی منظوری دے دی، تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب میں اسلامیہ یونیورسٹی کے بعد زکریا یونیورسٹی نے بھی ایم اے میں کمبائنڈ امتحان شروع کرنے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے، اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ سینڈیکیٹ کی کی منظوری کے بعد ایم اے مخصوص مضامین عربی، اکنامکس، فلسفہ، سیاسیات، پنجابی، سرائیکی، اردو،انگلش، تاریخ، اسلامیات، مطالعہ پاکستان، فارسی کا کمبائنڈ امتحان (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

ہوگا، یہ پروگرام صرف پرائیویٹ اور بیرونی امیدواروں کے لئے ہوگا، وہ امیدوار اہل ہوگا جس کو بی اے پاس کئے ہوئے دو سال ہوگئے ہوں، کمبائنڈ سسٹم کا کورس پارٹ ون اورٹو کے مساوی ہوگا، ایک امتحان کے12 پرچے ہوں گے‘ کل نمبر12 سو ہوں گے‘ ایک پرچے کے نمبر 100 ہوں گے، امتحان سال میں دو مرتبہ ہوں گے‘ پہلا سالانہ امتحان ستمبر اکتوبراور دوسرا اپریل اور مئی میں منعقد ہوگا، اس سسٹم میں چانس کی لمٹ نہیں ہوگی پیپر میں پاس ہونے کیلئے کم سے کم نمبر 40 جبکہ ایگریگیٹ نمبر 45 ہونا لازم ہوں گے، 60فیصد یا اس سے زیادہ نمبر لینے والے امیدوار فرسٹ ڈویژن کے حقدار ہوں گے، ہرامتحان میں پہلی پانچ پوزیشنوں کا اعلان ہوگا جو پہلے سالانہ امتحان میں شریک ہوں گے، ایک پیپر میں فیل ہونے کی صورت میں 10گریس نمبر دئے جائیں گے، اگر امیدوار کی ڈویژن 5 نمبرسے خراب ہورہی ہوگی تو اس کو بھی گریس مارکس دئے جائیں گے۔

کمبائنڈ امتحان

مزید : ملتان صفحہ آخر