جنوبی پنجاب کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ زین قریشی

جنوبی پنجاب کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ زین قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔عوامی مسائل کا ادراک ہے۔ وسائل کے مقابلے میں مسائل زیادہ ہیں۔ جو راتوں رات حل نہیں ہوسکتے۔ لیکن انشاء اللہ تمام بحرانوں پر قابوپالیں گے۔ حکومت ذخیرہ اندوزوں اورگراں فروشوں کیخلاف سخت کارروائی کررہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران ذخیرہ اندوزوں کیخلاف پوری طرح متحرک ہیں۔ ذخیرہ اندوزی اور بحران پچھلی حکومت کے تحفے ہیں۔ جو ہمیں ورثہ میں (بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

ملے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 157کی مختلف یونین کونسلوں کے دورہ کے دوران وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کی۔رکن صوبائی اسمبلی ملک واصف مظہر راں اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی کثیر تعداد ان کے ہمراہ تھی۔انہوں نے کہا جنوبی پنجاب کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سابقہ ادوار میں جنوبی پنجاب صوبے کو نظر انداز کیا گیا۔ جس کی بدولت یہا ں کی عوام کی محرومیوں میں اضافہ ہوا۔ ایک طویل عرصہ بعد کوئی حکومت جنوبی پنجاب کی طرف توجہ دے رہی ہے۔ پہلی دفعہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے 35فیصد علیحدہ بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ قبل ازیں مخدومزادہ زین حسین قریشی نے این اے 157میں مصروف دن گزارا وہ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی رہائش گاہوں پر گئے اور وفات پا جانے والے شخصیات کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ چک9ٹی میں مرزا تنویربیگ کے بھتیجے کی قل خوانی میں شریک ہوئے۔ چک 10ٹی میں محمد نواز کی والدہ کی قل خوانی میں شریک ہوئے۔ چاہ براہمن والے میں اللہ داد اور خدا بخش کی فاتحہ خوانی کی۔ موضع مونگ وڈمیں ریاض بھٹہ کے کزن کی فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔ ٹاٹے پور میں سابق چیئرمین حق نواز چناء کے کزن کی فاتحہ خوانی کی۔ ٹاٹے پور میں چودھری امجد کے چچا کی وفات پر فاتحہ خوانی کی چودھری شعیب سنگھیڑا کے کزن سلیم بندیشہ کی فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔ چک 7ایم آ ر میں ڈاکٹر مشتاق کی اہلیہ کی فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔ چک 18ایم آ ر میں سابق چیئرمین چودھری خوشی محمد مرحوم کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ٹاٹے پور میں ڈاکٹر وحید قادری کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی کثیر تعداد ان کے ہمراہ تھی
زین قریشی