2020 الیکشن کا سال، پنجاب میں ن لیگ مضبوط ہے،منظور وسان

2020 الیکشن کا سال، پنجاب میں ن لیگ مضبوط ہے،منظور وسان

  



خیرپور (این این آئی)رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان نے کہاہے کہ 2020 الیکشن کا سال ہے، پنجاب میں ن لیگ کی پوزیشن مضبوط ہے۔جمعرات کو خیر پور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پیش گوئی کرتے ہوئے منظور سان نے کہا ک پہلے پنجاب کی حکومت جائے گی بعد میں مرکز کے لیے خطرات پیدا ہوں گے۔منظور وسان نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کی گئی 2019 کی رپورٹ سے متعلق (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ٹھیک ہے، وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت میں کرپشن بڑھی ہے۔میں نے کہا تھا کہ 2020 میں عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے۔

منظور وسان

مزید : ملتان صفحہ آخر