چینی اور آٹے کی قیمت جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کنٹرول کر رہے ہیں،مریم اورنگزیب

چینی اور آٹے کی قیمت جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کنٹرول کر رہے ہیں،مریم ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چینی اور آٹے بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی اور آٹے کی قیمت کو عمران صاحب کے حکم پہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کنٹرول کر رہے ہیں یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کو سو موٹو لینا چائیے، اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ چینی(بقیہ نمبر2صفحہ7پر)

کی پیداوار جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کنٹرول کرتے ہیں چینی اور آٹا بیچنے والوں کو چینی اور آٹا سستا کرنے کی ذمہ داری دے دی واہ عمران صاحب واہ پھر کہتے ہیں میں کرپٹ نہیں ہوں عمران صاحب نے جب سے اِن دونوں کے ذمہ داری سونپی ہے چینی کی قیمتوں میں 20 روپے اضافہ ہوچکا ہے چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کی ذمہ داری جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو دینا بلی کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھانا ہے چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کی ذمہ داری جہانگیرترین اور خسرو بختیار کو سونپنامفادات کے ٹکراو کی بدترین مثال ہے ملک میں چینی کی چھ ملین ٹن مجموعی پیداوار میں سے 40فیصد جہانگیر ترین اور خسروبختیار کنٹرول کرتے ہیں، ان سے کون حساب لے گا؟ کیا نیب کو نظر نہیں آ رہا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کون کر رہا ہے؟ملک کی تاریخ میں پہلی بار سیزن میں چینی کی قیمت بڑھنا عمران صاحب کے حکم پر دوستوں کی کاروائی اور ڈاکہ ہے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کے ہاتھ میں کنٹرول رہا تو چینی کی قیمت 100 روپے کلو ہونے کا خطرہ ہے گنے کی فصل زیادہ ہونے کے باوجود چینی کی قیمت میں اضافہ منافع خوری اور سرکاری سرپرستی میں ڈکیتی ہے عمران صاحب گزشتہ سال جنوری 2018میں چینی کی قیمت 50 روپے کلو تھی، جنوری 2019میں 85 روپے کلو ہوچکی ہے پاکستان تھائی لینڈ سے چینی درآمد کریں تو پاکستانیوں کو 40 روپے کلو چینی ملتی ہے مسلم لیگ(ن) پر انڈے، چینی، مرغی کی قیمت کنٹرول کرنے کا الزام لگانے والے آج دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب

مزید : ملتان صفحہ آخر