کماہاں روڈ پر پرائیویٹ ہاؤسنگ میں غیر قانونی تعمیرات مسمار
لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید کی ہدایت پر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمزکے عملے نے ڈائریکٹر بشریٰ نصیر کی زیر نگرانی کماہاں روڈمیں واقع ایک ہاؤسنگ سکیم کے غیرقانونی توسیع شدہ حصے کے خلاف آپریشن کرکے وہاں قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔ زیر تعمیر سڑکیں‘ سیوریج سسٹم‘ چار د یواریاں‘ گرین بیلٹس‘ دفاتر اور دیگر انفراسٹرکچر مسمار کر دیا گیا۔