نئے قمری سال کے آغا ز پر چینی قوم کو مبارکباد دیتے ہیں،گل محمد مرزا

نئے قمری سال کے آغا ز پر چینی قوم کو مبارکباد دیتے ہیں،گل محمد مرزا

  



لاہور (سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے صدر گل محمد مرزا نے کہا ہے کہ چند دن بعد چین میں نئے سال کا آغاز ہونے والا ہے جس پر میں تمام چینی قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔نئے قمری سال کے موقع پر چین میں نئے قمری سال کی مناسبت سے لالٹین فیسٹیول کا اآغاز ہوگیا ہے جس میں پورے چین کے اہم شہروں کو نہ صرف برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے بلکہ گلی کوچوں میں ڈریگن، کنول کے پھول ودیگر اشکال سمیت آٹھ میٹر چوڑا اور بارہ میٹر اونچا دیوہیکل چاند کی شکل کی لالٹین سے سجایا گیا ہے جس نے چین کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے بلکہ دیکھنے والوں کو بھی مبہوت کردیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس رنگی برنگے فیسٹیول کے دوران فلاور پریڈ، میوزک پرفارمنس اور لائٹ شو کا بھی انعقاد کیا جائیگا جبکہ یہ روشنیوں بھرا میلہ 24مارچ تک جاری رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1