گند م بحران حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے،وقاص منشاء

  گند م بحران حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے،وقاص منشاء

  



لاہور(سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی کے رہنما وقاص منشاء پرنس نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، گندم بحران حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، بلاول بھٹو زرداری جب سے اللہ کے گھر کی زیارت کر کے آئے ہیں حکمرانوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اور وہ عوام کی توجہ بلاول سے ہٹا کر اس مصنوعی بحران کی جانب لگا رہے ہیں۔کیونکہ سندھ،بلوچستان،پنجاب،کے پی کے یہ سب پاکستان ہے اور پاکستان کے عوام جانتے ہیں کے بحران کہاں ہے اور کس کے ایماء پر پیدا کیا جا رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1