حکومت لبرل ازم پھیلانے والوں کو سختی سے روکے،خادم رضوی

حکومت لبرل ازم پھیلانے والوں کو سختی سے روکے،خادم رضوی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں نام نہاد طبقہ ملک کو لبرل ازم کی طرف لے کر جانا چاہتا ہے۔حکومت ایسے شرپسند عناصر کی سختی سے حوصلہ شکنی کرے۔عالمی سطح پر پاکستان اور اسلام کا غلط چہرہ پیشے کرنے پاکستانی کہلانے کے حقدار نہیں ہو سکتے۔اسلامی اشعائر کی غلط تشریح کرنا بھی اسلامی روایات کی خلاف ورزی ہے۔حکومتی صفوں میں ایسے لوگوں موجود ہیں جو اس طبقے کی حمایت کررہے ہیں۔پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے تو یہاں اسلامی قوانین ہی لاگو ہونے چاہئیں۔ یتیم خانہ چوک میں تحفظ اسلام اور عقیدہ اسلام کے عنوان سے ہونیوالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ خادم رضوی نے مزید کہاکہ پاکستان میں مغرب کا کلچر تیزی سے پروان چڑھانے کی کوشش ہو رہی ہے لیکن جب تک مجاہد اسلام زندہ ہیں اس طبقے کی حوصلہ شکنی جاری رکھیں گے۔ آزادی اظہار رائے کے نام پر کسی کو اسلام کا غلط چہرہ پیش کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ہمیں افسوس ہے کہ حکمرانوں کو ہر اسلام مخالف چیز پر جگانا پڑتا ہے۔حالانکہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی ملک بنائے اور ایسے شرپسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے جو اسلام اشعائر کا غلط تصور پیش کرتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1