انٹرنیشنل ختم نبوت کے امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ کی پاکستا ن آمد

انٹرنیشنل ختم نبوت کے امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ کی پاکستا ن آمد

  



لاہور (پ ر) انٹرنیشنل ختم نبوت کے امیر فضیلۃ الشیخ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ حفظہ اللہ 10 روزہ علمی، تعلیمی اور تربیتی دورہ پر سعودی عرب سے پاکستان پہنچ گئے، جہاں وہ مختلف شہروں کا دورہ کرتے ہوئے جسٹس (ر) مفتی تقی عثمانی، مفتی عبدالرحیم، مولانا حکیم مظہر، حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی، مولانا محمد طیب، مولانا ڈاکٹر حافظ محمد زاہد سمیت نامور علمی شخصیات سے ملاقات اور مختلف دینی مدارس و جامعات جامعہ اشرفیہ لاہور، دارالعلوم کراچی، جامعۃ الرشید کراچی، اشرف المدارس کراچی، جامعہ امدادیہ فیصل آباد، جامعہ قاسمیہ و انٹرنیشنل ختم نبوت سیرت ہال فیصل آباد کا دورہ کرتے ہوئے علماء سے علمی و تعلیمی امور پر مشاورت اور علماء کی مختلف تربیتی ورکشاپ سے خطاب کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1