ضلعی افسران کے سبزی و پھل منڈیوں کے دورے،قیمتوں اور معیا ر کی چیکنگ

  ضلعی افسران کے سبزی و پھل منڈیوں کے دورے،قیمتوں اور معیا ر کی چیکنگ

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے سبزی و فروٹ منڈیوں کے دورے کیے۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا، اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے سبزی و فروٹ منڈیوں کے دورے کیے۔افسران نے نیلامی کے عمل، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، کسان پلیٹ فارم کو چیک کیا اورافسران نے پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا۔انہوں نے منڈیوں میں گراں فروشی کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے منڈیوں میں تجاوزات کے فوری خاتمہ کی ہدایت کی۔انہوں نے منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی کہ تا کہ م

نڈیوں میں خریداری پر آئے ہوئے صارفین کو کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ منڈیوں میں دوروں کا مقصد لاہور شہر کے مکینوں کو منڈیوں میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ہے اورمنڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں.۔

مزید : میٹروپولیٹن 1