حکومت جلد تمام مسائل پر قابو پالے گی‘ مخدوم مبین احمد

حکومت جلد تمام مسائل پر قابو پالے گی‘ مخدوم مبین احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ترنڈہ محمدپناہ (نمائندہ پاکستان) پی ٹی آئی حلقہ این اے 175کے ممبر قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے(بقیہ نمبر9صفحہ7پر)

گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت بہت جلد تمام چھوٹے بڑے مسائل پر قابو پالے گی۔انہوں نے کہاکہ ترنڈہ محمد پناہ،خان بیلہ میں پارک اور ریسکیواسٹیشن کے قیام پکا لاڑاں میں سیوریج سسٹم سمیت مزید 49ترقیاتی سکیموں کی وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے منظوری لے لی گئی ہے،جن پر بہت جلد کام شروع ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حلقہ بھر کے تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات اور مسنگ فسلیٹیز کے لئے 74لاکھ روپے منظور کروالئے ہیں۔علاوہ ازیں حلقہ میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں جن میں خان بیلہ تا اللہ آبادبیٹ ظاہر پیر تا انڑاں،کے ایل پی روڈ تا موری گچلاں،سانگلہ تا جندوپیر کمال روڈ کی خصوصی مرمت کے لئے بھی فنڈز جاری ہوچکے ہیں۔اس موقع پر حاجی محمد خالد نیازی،حاجی انعام الستارخان،عبدالباسط خان مستوئی،محمد عربی عباسی،ڈاکٹر احمد فراز شاہد،ڈاکٹر محمد ناصر،سردار قاسم گوپانگ،سید منصور عابد،ارشادبھٹی،رانا محمد خضر حیات،میاں عامر محمود،میاں کامران محمود ودیگر موجود تھے۔
مبین احمد