آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جائیگا‘ ندیم قریشی

آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جائیگا‘ ندیم قریشی

  



ملتا ن (نیوز رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ندیم قریشی نے کہا ہے کہ صوبے میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا ملک جلد اس بحران سے نکل(بقیہ نمبر10صفحہ7پر)

جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر لاہور میں تحریک انصاف شعبہ خواتین کی سینئر رہنما قربان فاطمہ سے ملاقات میں کیا جس میں ندیم قریشی نے قربان فاطمہ کی پارٹی کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ تحریک انصاف ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں کارکن کو اس کی صحیح مقام اور مرتبہ دیا جاتا ہے مجھے توقع ہے کہ خواتین کی تنظیم سازی میں بھی حق دار کو حق ملے گا ندیم قریشی نے کہا کہ کچھ خواتین ملک میں بلاوجہ بحران پیدا کر رہی ہیں حالیہ آٹے کا بحران بھی ایسی سازش کا نتیجہ ہے جسے حکومتی پالیسی کے تحت ناکام بنادیا گیا ہے اور اب آٹا ہر شہر اور دیہات میں موجود ہے انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی کا دفاع کریں اور سازشی عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے عوام کی رہنمائی کریں اس موقع پر میاں فاروق احمد اور دیگر رہنما بھی ہمراہ تھے۔

ندیم قریشی

مزید : ملتان صفحہ آخر