بیت المال سے ملنے والے فنڈز مستحقین کی امانت ہیں‘ نیاز گشکوری

بیت المال سے ملنے والے فنڈز مستحقین کی امانت ہیں‘ نیاز گشکوری

  



ہیڈپنجند(نمائندہ پاکستان) بیت المال سے ملنے والے فنڈ غریبوں کی امانت ہیں،مظفرگڑھ کے نئے نامزد ہونے والے ممبران سے امید رکھتا ہوں کہ وہ غریب اور دکھی عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کر کے غریبوں کی دعائیں لے کر اپنی آخرت سنواریں گے،موجودہ حکومت مستحقین،نادار لوگوں کی مدد کیلئے کوشاں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع مظفرگڑھ سے تحریک انصاف کے ممبر پنجاب اسمبلی نیاز احمد (بقیہ نمبر52صفحہ7پر)

خان گشکوری نے ضلع مظفرگڑھ کے نومنتخب وائس چیئرمین انجینئر کاشف ممتاز گشکوری سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر قیادت ملک میں انشاللہ جلد خوشحالی آنے والی ہے۔ موجود ہ تنگی کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔ ماضی کے حکومتی غلط فیصلوں کی وجہ سے موجود ہ حالات کا سامنا ہے مگر مشکلات عارضی نوعیت کی ہیں۔ ہمارا مستقبل شاندار ہے۔حکومت نے بیت المال کو غریب مستحقین،نادار اورغریبوں کی مدد کیلئے ملک کا ایک ماڈل ادارہ بنانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔اس موقع پرنومنتخب وائس چیئرمین بیت المال انجینئر ممتاز گشکوری نے کہا کہ حکومت کے شانہ بشانہ نادار اورغریب لوگوں کی ہرممکن امداد کیلئے کوشش کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر راجہ آصف گشکوری،شمس مدنی خان، زوار خان،احمر خان،صدام گوپانگ،لیاقت علی،شہزاد گورمانی،بھی موجود تھے۔

نیاز گشکوری

مزید : ملتان صفحہ آخر