2افراد قتل حادثات میں 4 جاں بحق خاتون کی خودکشی

2افراد قتل حادثات میں 4 جاں بحق خاتون کی خودکشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘ رحیم یار خان‘ بستی ملوک‘ مظفر گڑھ‘ مخدوم رشید (وقائع نگار‘ نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار) 2افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ حادثات میں 4افراد جاں بحق ہوگئے خاتون نے خود کشی کرلی تفصیل کے مطابق محلہ قیصر آباد گلی نمبر ایک میں خاتون پراسرار طور پر جل کر جاں بحق ہوگئی تفصیل کے مطابق محلہ قیصر آباد میں خاتون بی بی چولہے کیقرب بیٹھی ہوئی تھی کہ اس کے کپڑوں کو آگ لگ گئی جس سے خاتون جھلس کر جاں بحق ہوگئی اس کی عمر 70 سال تھی ریسکیو 1122 (بقیہ نمبر53صفحہ7پر)

نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ کشمورسندھ کے رہائشی 60سالہ محبوب علی‘15سالہ ایاز علی‘ 20سالہ محمدنیاز اور 40سالہ مائی حرمت گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ اسی دوران 9نامعلوم مسلح ڈاکوگھر میں داخل ہوگئے‘ آنکھ کھل جانے پر شور واویلا اور مزاحمت کرنے پر جان سے ماردینے کی خاطر فائرنگ کردی‘ گولیاں لگنے پر20سالہ نیاز احمد موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا جبکہ حرمت بی بی‘ ایاز احمد اور محبوب علی شدید زخمی ہوگئے‘ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ تھانہ بستی ملوک کے علاقے چک نمبر 9 فیض میں ایک نوجوان کی لاش ملی ہے جس کی شناخت محمد اکبر عرف بیلا ولد محمد شفیع قوم آرائیں سکنہ بہنی ککے والا چکنمبر 9F بستی ملوک معلوم ہوئی ہے نوجوان ملک اعجاز کے ٹیوب ویل پر ملازم تھا گزشتہ رات ٹیوب ویل پر سونے آیا تھا لیکن صبح مردہ حالت پایا گیاکسی نے اس کا سرکچھل کر ہلاک کیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لے کر کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ مظفرگڑھ سے 16 کلومیٹر دور خان گڑھ علی پور بائی پاس کے قریب مریض کو ہسپتال لیکر جانے والی ریسکیو ایمبولینس نہر میں جاگری. حادثے میں مریض جان بحق اور 2 ریسکیو اہلکاروں سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے. ریسکیو کی ایمبولینس میں تشویشناک حالت میں موجود مریض بھی دم توڑ گیا.ریسکیو نے جاں بحق ہونے والے مریض اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا.ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ مرغیوں سے بھرے مزدا اور ایمبولینس کے ٹکرانے کے باعث پیش آیا. اور ایمبولینس تلیری کینال میں جا گری۔ تھانہ مخدوم رشید کی حدود میں 18سالہ نوجوان جاں بحق، تفصیل کے مطابق مخدوم رشید شہر کے محلہ کرم شاہی میں 18سالہ نوید نامی نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا، ورثاء کے مطابق نوید پستول صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جس سے وہ زخمی ہو گیا، زخمی کو فوراً نشتر ہسپتال ملتان لے جایا گیا مگر نوید ہسپتال پہنچ کر جان کی بازی ہار گیا، ایس ایچ او کلیم چوہان نے صحافیوں کو بتایا کہ ورثاء نے بیان دیا ہے کہ نوید پستول صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی ہے مگر پولیس اپنی تحقیقات مکمل کرے گی، اس کے بعد حقیقت سامنے آئے گی کہ یہ خودکُشی ہے یا قتل۔ غوثیہ کالونی کی رہائشی85سالہ عالم خاتون جو رشتہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پرسوار ہوکر جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل موڑ کاٹتے ہوئے پھسل گیا جس کے نتیجہ میں عالم خاتون سر کے بل سڑک پر جاگری اور شدید زخمی ہوگئی۔ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود عالم خاتون سر پر لگنے والی گہری ضرب کے باعث جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ مختلف حادثات میں شدید زخمی ہونے والے33افراد جن میں لیاقت پورکا رہائشی12سالہ محمد یونس‘ چک78کا2سالہ محمد عبداللہ‘ شیخ واہن کا 12 سالہ عدنان سلیم‘ ظاہرپیر کی20سالہ حمیرا بی بی‘ خانپور کا18سالہ محمد واجد‘کوٹ سمابہ کا40سالہ محمد رفیق‘ جمالدین والی کا50 سالہ محمدلیاس‘ چک 26کا محمدعظیم‘ عباسیہ ٹاؤن کا15سالہ محمد ظہیر‘ بستی پرساں کا40سالہ محمداسلم‘ ظاہر پیر کا55سالہ محمداسلم‘ خان پور کا20سالہ محمدصغیر اور چوک پٹھانستان کارہائشی60سالہ عبدالقیوم وغیرہ شامل ہیں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ خان بیلہ کی رہائشی22سالہ روبینہ بی بی کا شوہر محمدعاشق سے گھریلو کام کاج پر جھگڑا ہوگیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر روبینہ بی بی نے کالا پتھر پانی میں گھول کر پی لیا‘ حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود روبینہ بی بی جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے3 افراد جن میں ترنڈہ سوائے خان کا20سالہ محمد نعمان‘ چک30کا40سالہ محمد بلال اور فتح پور کارہائشی16سالہ محمدکاشف کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
قتل حادثات