چوری‘ ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں‘ شہری لاکھوں کی نقدی‘ قیمتی سامان سے محروم

چوری‘ ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں‘ شہری لاکھوں کی نقدی‘ قیمتی سامان سے محروم

  



ملتان ( وقا ئع نگار) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

کر کے کاروائی شروع کر دی ہے مویشی منڈی میں نامعلوم فراد نے ریحان کے ٹیوب کے ٹرانسفا رمر کا سا مان چوری کر لیا۔حسن پر انہ میں نامعلوم افراد نے خاور سے نقدی اور موٹرسائیکل چھین لیا۔ناگ شاہ چوک پر نا معلوم افراد نے نوید سمیت 8 افراشد کے موبائل فون چوری کر لئے۔تھانہ ممتاز ا?باد کے علاقہ گرڈ سٹیشن کے قریب نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر ریحان سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ مظفر ا?با د سے ا?صف کے بھانے سے بکرا چوری کر لیا۔بہاولپور سکھاروڈ سے نامعلوم ا فراد نے یوسف سے موٹر سائیکل ،نقدی اور جیکٹ چھین لی۔موضع بلیل پر نامعلوم افراد نے محمد طفیل کے کنٹینر سے 151 کارٹن پالش کے چوری کر لئے۔تھانہ گلگشت کے علاقہ خان ویلج سے نامعلوم افراد نے اختر سے 10 لاکھ مالیت کی گاڑی ،موبائل فون لے کر فرار ہو گئے۔سبزہ زار کالونی میں نا معلوم فراد نے ارسلان کے گھر کے تالے توڑ کر ایک لاکھ 58 ہزار روپے چوری کر کے لے گئے۔تھانہ الپہ کے علا قہ میں نامعلوم افراد نے شوکت حسین کے گھر سے 4 عدد بکرے چرا لئے۔مرداں پور میں نامعلوم افراد نے صداقت اور اسکے بھائی سے اسلحہ کے زور پر نقدی ار موبائل فون چھین لئے۔رشید ا?باد میں نامعلوم فراد نے محسن شاہین سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔تھانہ صدر شجاعباد کے علاقہ میں نامعلوم فراد نے افضل کے گھر سے نقدی اور ٹریکٹرمالیت 15 لاکھ روپے چوری کر لیا۔تھانہ صدر جلالپور کے علاقہ میں 5 نامعلوم افراد رفیق کے گھر سے نقدی،طلائی زیورات مالیتی ساڑھے چار لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے۔

وارداتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر