نامعلوم افراد نے 26سالہ نوجوان پر تیزب پھینک دیا‘ چہرہ متاثر‘ ہسپتال منتقل

نامعلوم افراد نے 26سالہ نوجوان پر تیزب پھینک دیا‘ چہرہ متاثر‘ ہسپتال منتقل

  



لیاقت پور(نمائندہ پاکستان ) ناجائز تعلقات یا دشمن کا تنازعہ نامعلوم افراد کی 26 سالہ نوجوان کے چہرے پر تیزاب پھینک کر اسے زخمی حالت میں چھوڑ کر غائب۔ ریسکیو نے زخمی کو (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق نا معلوم افراد نے صادق اباد کے رہائشی 26 سالہ نوجوان غلام مرتظی کے چہرے پر تیزاب ڈال کر اسے بے ہوشی کی حالت میں نواحی بستی حاجی نذر محمد کے قریب ڈال کر غائب ہو گئے اطلاع پر ریسکیو نے اسے تحصیل ہسپتال لیاقت پور منتقل کیا جہاں سے اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر رحیم یار خان ریفر کر دیا گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق یہ دشمنی یا پھر ناجائز تعلقات کا شاخسانہ ہو سکتا ہے

تیزاب

مزید : ملتان صفحہ آخر