معمولی تنازعہ پرکلہاڑی اور لاٹھیوں کے وار 4 خواتین سمیت 5افراد زخمی

معمولی تنازعہ پرکلہاڑی اور لاٹھیوں کے وار 4 خواتین سمیت 5افراد زخمی

  



دائرہ دین پناہ(نامہ نگار)نواحی چاہ ا مدانی والا پر معمولی تنازعہ پر کلہاڑی اورلاٹھیوں کے وار کر کے 4 خواتین سمیت پانچ افراد کو شدید زخمی کر دیا تفصیل کے مطابق نواحی موضع ٹبہ مستقل(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

درمیانی کے چاہ امدانی والا کی شہناز بیگم کابھوسہ2 ماہ سے محمد اکرم بوہا چوری کرتا رہا معلوم ہونے پر گزشتہ روز شہناز بیگم نے پولیس کو بھوسہ چوری کی درخواست دے دی جس پر ملزمان محمداکرم،، طاہر،درویش، فلک شیر ودیگر نامعلوم نو افراد نے شہناز بیگم کے گھر میں داخل ہو کر کلہاڑیوں سوٹوں سے حملہ کر کے شہناز بیگم،آمنہ،سمیرا،نادیہ،غلام یاسین کو زخمی کر دیا شہناز بیگم نے15 پر پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر مضروبہ خواتین کو طبی امدا کے لئے ہسپتال پہنچایا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

معمولی تنازہ

مزید : ملتان صفحہ آخر