دوران ڈکیتی دکاندار کو قتل کرنے والے 2ڈاکو گرفتار‘ تفتیش شروع

دوران ڈکیتی دکاندار کو قتل کرنے والے 2ڈاکو گرفتار‘ تفتیش شروع

  



ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) چند روز قبل ٹبہ سلطا ن پورکے نواحی علاقہ نمبر144ڈبلیوبی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر دکاندار کو فائرنگ کرکے قتل کرنے میں ملوث دو ڈاکو تلمبہ سے گرفتار مقتول کے ورثاء اور ڈکیتی کے وقت موقع پر(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

موجود افرادنے گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت کرلی گرفتار ڈاکوؤں سے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا ذرائع تفصیل کے مطا بق ٹبہ سلطان پورکے نواحی علاقہ چک نمبر144ڈبلیوبی میں رحیم شاہ روڑ پر تین مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکودکاندار کو لوٹ کر فرار ہونے لگے تو دکاندار محمد سلیم نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائر نگ کر کے دکاندار محمد سلیم کو قتل کرکے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھے گذشتہ روز تلمبہ میں بھی ڈکیتی کے دوران فرار ہوتے ہوئے شہریوں کو ایک ڈاکوکو پکڑکے خوب چھترول کے بعد پولیس کے حوالہ کردیا تھا گرفتار ملزم کی تصویر شوسل میڈیا پر آنے کے بعد ٹبہ سلطان پورکے چک نمبر144ڈبلیو بی محمد سلیم کے ورثاء اورپولیس تک پہنچی تو ورثاء نے فوری طورپر ملزم کو شناخت کر کے پولیس کو اطلاع دی بعد میں پولیس نے تلمبہ میں متعلقہ تھا نہ کے ایس ایچ او سے رابطہ کر کے صورتحال معلوم کی جہاں ورثاء کو بتایا گیا کہ ایک گرفتار ڈاکو کی نشاندہی پر دوسرا ملوث ملزم بھی گرفتار کرلیا ہے جس کے بعد تھا نہ ٹبہ سلطان پور کی پولیس ملزمان کی شناخت کے لئے ورثاء کو تلمبہ لے گئی جہاں پر ورثاء نے قتل میں ملوث مبینہ ملزمان کو شناخت کرلیاہے دوسری طرف پولیس تھا نہ ٹبہ سلطان پور نے بھی تلمبہ پولیس کی جانب سے گرفتار ڈاکوؤں سے تفتیش کر نے کے لئے مدد مانگی لی ہے۔

گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر