خواتین کو حقوق فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے‘ جاوید اقبال وڑائچ
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ اپوزیشن کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجودحکومت ترقی کاسفرجاری رکھے گی‘ وزیراعظم عمران خان ملک کومسائل کی دلدل سے باہرنکالنے کے لیے شب وروزکوشاں ہیں‘ خواتین کوحقوق کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائیں گے‘ بجلی‘ سوئی گیس اورسیوریج کے مسائل پرقابوپارہے ہیں اب بہتری نظرآئے گی۔مڈدرباری‘ بستی حاجی احمدودیگرملحقہ علاقوں میں دورے کے دوران خواتین(بقیہ نمبر55صفحہ7پر)
کی منعقدہ کارنرمیٹنگ سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہری ودیہی علاقوں میں برابری کی بنیادپرترقیاتی کام کروائیں گے‘ شہرکے گنجان آبادعلاقوں میں درپیش سیوریج کامسئلہ عوام کے لیے پریشان کن ہے جسے ترجیحی بنیادوں پرحل کرائیں گے‘ میونسپل کارپوریشن حکام اپناقبلہ درست کریں اورآئندہ عوام کامسئلہ حل نہ ہواتوکسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے گی‘ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی خواتین کوحقوق کی فراہمی پریقین رکھتی ہے انشاء اللہ بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے‘ اس موقع پرانہوں نے خواتین کے مسائل سنے اورانہیں فوری حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے سربراہان کوہدایات جاری کیں۔
جاوید اقبال