نوشہرہ میں بچلی کے قتل کیخلاف خواجہ سراؤں کا احتجاجی مظاہرہ

نوشہرہ میں بچلی کے قتل کیخلاف خواجہ سراؤں کا احتجاجی مظاہرہ

  



پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور کے خواجہ سراوں نے نوشہر ہ میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کو انصاف دلانے کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ بچی کے قاتلوں کو سر عام پھانسی دی جائے جبکہ ایسے واقعات کی روکتھام کیلئے حکومت جامعہ قانون سازی کریں ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بیرنز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرے کی قیادت منزل فاونڈیشن کی ارزو خان اور دیگر کثیر تعداد میں خواجہ سراوں نے کی۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ زیادتی کے واقعات معمول بن چکا ہے جسکی وجہ اسے قوانین نہی ہے جسمیں ملزمان کو عبرت ناک سزائیں دے انہوں نے کہا کہ نوشہرہ میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچے عوض نور کے قاتلوں کو سر عام پھانسی دے کر نشان عبرت بنانا چاہئے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نوشہرہ واقع میں ملوث ملزمان کو سر عام پھانسی دی جائے اور ایسے قوانیں بنائے جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو جبکہ سول سوسائٹی اور دیگر تنظیموں کو اسکے خلاف آواز اٹھانی چاہئیے

مزید : پشاورصفحہ آخر