حاجی محمد وحید گروپ کے قائدین کی وزیر اعلی کے مشیر ضیاء اللہ بنگش سے ملاقات

حاجی محمد وحید گروپ کے قائدین کی وزیر اعلی کے مشیر ضیاء اللہ بنگش سے ملاقات

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) حاجی محمد وحید گروپ کے قائدین کی وزیر اعلی کے مشیر خصوصی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش صاحب سے ملاقات انہیں نئے قلمدان کی مبارک باد دی اور سابقہ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اساتذہ کی جانب سے انہیں خیر سگالی کے جذبات سے آگاہ کیا اور کہا کہ محکمہ تعلیم کے لیے ان کی خدمات سنہری حروف میں لکھی جائیں گی اور صوبہ بھر کے اساتذہ انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وفد کی قیادت گروپ چئیرمین مقصود احمد بنگش نے کی جبکہ وفد میں طارق جاوید محمد طفیل بنگش ملک صلاح الدین ملک فلک ناز اور برادر محمد وقار نے شرکت کی وفد میں پرنسپل محمد رحمان اور اے ڈی ای او.طارق امان اور طاہر محمود اسسٹنٹ ایجوکیشن آفس امجد مغل اور سابقہ استاد نعیم کوہاٹی نے خصوصی شرکت کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر