یواین ڈی پی میں غیر مقامی افراد کی بھرتی کا نوٹس لیا جائے،جاسم آفریدی

یواین ڈی پی میں غیر مقامی افراد کی بھرتی کا نوٹس لیا جائے،جاسم آفریدی

  



پشاور (سٹی رپورٹر)فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن نے قبائلی اضلاع میں یو این ڈی پی سفیر بلدیات پراجیکٹس میں غیر قانونی غیر مقامی افراد کی بھرتی کو مسترد کر تے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یو این ڈی پی کے سفیر بلدیات پراجیکٹ میں غیر مقامی افراد کے خلاف ایکشن لینے اور قبائلی ضم شدہ اضلاع کے طلباء کیلئے تعلیمی اداروں میں مخصوص کوٹہ سمیت اسکالر شیپ بحال کیجائے بصورت دیگر ایک ہفتہ کے اندر اندر احتجاجی مظاہروں کیساتھ ساتھ عدالتوں سے رجوع کرینگے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر جاسم آفریدی جنرل سیکرٹری زاہد شاہ اورکزئی مرکزی ترجمان محمد اکبر باجوڑی سمیت دیگر ممبران نے کہا کہ قبائلی ماں جیسا سلوک برداشت نہیں کریں گے قبائلی علاقوں میں ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوان بیروزگار ہیں دوسری طرف حکومت ہمارے علاقوں میں نان لوکل افراد بھرتی کر رہی ہے حالیہ یو این ڈی پی کے سفیر بلدیات پراجیکٹ میں غیر مقامی لوگوں کی بھرتی کرنا مقامی تعلیم یافتہ نوجوان کے ساتھ سراسر ظلم اور زیادتی ہے کے بعد سلسلہ بند کر دیا گیا ہے حالانکہ ہمارے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا کہ دس سال تک تمام تعلیمی اداروں میں مخصوص کوٹہ اور سکالرشپ بحال رہے گا لیکن اب حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یو این ڈی پراجیکٹ میں غیر مقامی افراد کی بھرتی پر ایکشن نہ لیا اور قبائلی ضم شدہ اضلاع میں طلباء کے اسکالر شیپ بحال کرنے اور تعلیمی اداروں میں مخصوص کوٹہ دیا جائے بصورت دیگر ائندہ ہفتہ سے فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن کے تمام ممبران احتجاجی مظاہروں کے ساتھ ساتھ ساتھ عدالت سے بھی رجوع کریں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر