کنٹر یکٹرایسوسی ایشن کا فنڈز کی عدم فراہمی پر ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کی دھمکی

کنٹر یکٹرایسوسی ایشن کا فنڈز کی عدم فراہمی پر ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے ...

  



پشاور (سٹی رپورٹر)خیبر کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن نے ضلع خیبر میں جاری ترقیاتی منصوبو ں کو حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی پر ضلع میں سینکڑوں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کی دھمکی دی ہے اور حکومت کو این ایف سی ایورڈ کے تحت اربوں روپے کی ترقیاتی فنڈز کا اجراء کرنے،بلوں کی کی ادایئگی اور کنٹریکٹرز کو درپیش دیگر مسائل حل کرنے کیلئے ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ پشاور پریس کلب میں ایسو سی ایشن کے صدر بادشاہ گل،جی ایس گل احمد،عمر اکبر اختیار شاہ اور ہاشم شاہ ن دیگر کنٹریکٹرز کے ہمارہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت قبائلی ضم شدہ اضلاع میں 12سو کنٹریکٹرز مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں اور ضلع خیبر میں 200سے زیادہ ترقیاتی کاموں کے منصوبے جاری ہے مگر حکومت کیجانب سے این ایف سے ایورڈ کے تحت ضم شدہ قبائلی اضلاع کیلئے 900ارب روپے کے فنڈتا حال جاری نہیں ہو سکے اور پہلے سے جاری منصوبہ کے فنڈز بھی ابھی تک نہیں ملے ہے جسکی وجہ ضلع خیبر میں جای ترقیاتی منصوبے بند ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ستمبر کے مہینے میں فرسٹ کواٹر ریلیز ہوا تھا جو کہ نہ ہونے کے برابر تھا اور دوسرا کوارٹر دسمبر میں ریلیز ہونا تھا جو کہ اب تک ریلیز نہیں ہوا ہے اور اس کی وجہ فنڈز کی عدم فراہمی بتارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کی طرف سے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے وقت 50 فیصد موجود ہوتے تھے لیکن اب ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر ہوتے نہیں لیکن موجود نہیں ہوتا جو کہ تمام کام زبانی جمع خرچ کے ذریعے چلائے جارہے ہیں اور حکومت اپنی پالیسیوں کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ٹھیکدار برادری علاقے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ موجودہ حکومت میں بالکل نظر انداز کر دیا گیا ہے اور حکومت ٹھیکداروں برادری کے ساتھ مخلص نہیں ہے اور ٹھیکدار برادری مختلف ذرائع سے اور گھروں کا سونا بیچ کر ترقیاتی کم مکمل کر رہے ہیں اور اس کے باوجود ترقیاتی منصوبوں کے بل بروقت ادا نہیں ہوتے جسکی وجہ سے کنٹریکٹرز فاقوں پر مجبور ہے ضلع خیبر کے ٹھیکداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع خیبر میں جاری اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی فنڈز کی ادایئگی،اور بلوں کی ادایئگی ایک ہفتہ کے اندر اندر یقینی بنائی جائے بصورت دیگر ضع خیبر میں تمام جاری تمام ترقیاتی کام بند کر کے احتجاج کرینگے

مزید : پشاورصفحہ آخر