سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کا حمزہ فاؤنڈیشن کا دورہ

سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کا حمزہ فاؤنڈیشن کا دورہ

  



پشاور (کرائمز رپورٹر)سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے حمزہ فاؤنڈیشن کا دورہ کیا ہے، انہوں نے تھیلیسیما سے متاثرہ بچوں کی عیادت بھی کی، سی سی پی او نے حمزہ فاؤنڈیشن کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے فاؤنڈیشن کے قیام، خون کے عطیات اور مریضوں کو خون کی فراہمی سے آگاہی حاصل کی،تھلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کی مدد ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے،مرض کی روک تھام کے لئے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ موثر آگاہی کی ضرورت ہے،خون کے عطیات سمیت مرض کے خلاف شعور اجاگر کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے سی سی پی او محمد علی گنڈا پورتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے تھیلیسیمیا کی مرض میں مبتلا بچوں کی مدد کے لئے قائم کردہ فلاحی ادارے حمزہ فاؤنڈیشن اینڈ بلڈ سروسزز کا دورہ کیا، اس موقع پر ادارہ کے بانی اعجازعلی خان اور ڈاکٹر محمد طارق نے فلاحی خدمات پر بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ ادارے کی جانب سے صحت مند خون واجزائے خون فراہمی کیساتھ ساتھ مریضوں کومفت ادوایات و خوراک بھی فراہم کیاجاتاہے انہوں نے سی سی پی او کو ادارے کے قیام، خون کی عطیات اور تھیلیسیما میں مبتلا مریضوں کو خون کی فراہمی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا، سی سی پی او نے اس موقع پرادارے کے مختلف حصوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ مرض میں مبتلا بچوں کی عیادت بھی کی، انہوں نے ادارے کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تھیلیسمیا کے خلاف جنگ میں ادارے کے کردار کو سراہا، انہوں نے مرض کی روک تھام کیلئے پشاور پولیس کی جانب سے خصوصی آگاہی مہم چلانے کا بھی اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تھیلی سیمیا سے متاثرہ بچوں کی مدد ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،انہوں نے تھیلی سیمیا کی تدارک کے لئے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ مرض کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا،انہوں نے کہا کہ مؤثر آگاہی اور حفاظتی تدابیر کے ذریعے ہی تھیلی سیمیا جیسے موذی مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے، آخر میں چئیرمین اعجاز علی خان نے سی سی پی او کو خصوصی شیلڈ بھی پیش کی

مزید : پشاورصفحہ آخر