آل سویٹ اینڈ بیکری ایسوسی ایشن نے پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

آل سویٹ اینڈ بیکری ایسوسی ایشن نے پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

  



مردان(بیورورپورٹ) آل سویٹ اینڈ بیکری ایسوسی ایشن نے پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے اور قیمتوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مہنگائی کے تناسب سے نرخنامے مقرر کیاجائے بصورت دیگر وہ احتجاج پر مجبورہوجائیں گے یہاں مردان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے دفتر میں بیکرز ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت مرکزی تنظیم تاجران کے صدر احسان اللہ باچا نے کی اجلاس میں مردان، تخت بھائی رستم، کاٹلنگ کے بیکری سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ اجلاس سے احسان اللہ باچا،بیکری ایسوسی ایشن ضلع مردان کے صدر غلام حبیب سلارزئی، جنرل سیکرٹری عبدالرحمان کے علاوہ مرکزی تنظیم تاجران کے سیکرٹری غلام حسین صراف، سیکرٹری اطلاعات عبدالزر عرف لالی، مردان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر معزوللہ خان، نائب صدر حافظ ضیاء ارحمان، بازار شہیدان کے صدر سراج خان اور دیگر نے خطا ب کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کے فوری طور پر پرائس کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے اورمہنگائی کے تناسب سے نیا نرخ نامہ جاری کیا جائے اگر ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا اور 2019 کا نرخنامہ مسترد کرینگے۔ احتجاج کا پہلا مرحلہ مردان پریس کلب سے شروع ہوکر پشاور پریس کلب وزیر اعلی ہاؤس، چیف سیکرٹری آفس کے سامنے بھی مظاہرہ کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر