شمالی وزیر ستان کی تاجر برادری کا معاوضہ نہ ملنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

شمالی وزیر ستان کی تاجر برادری کا معاوضہ نہ ملنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  



بنوں (بیورورپورٹ)شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کی تاجر برادری نے مسمار دکانات کا معاوضہ نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرین نے تحصیل میرعلی کی اہم شاہراہ کو احتجاجاً بند کرکے ٹریفک کیلئے رکاؤٹیں کھڑی کردیں احتجاجی مظاہرے سے شمالی وزستان کی تحصیل میرعلی کی ٹریڈیونین کے صدر احمدگل عرف احمد,شریعت خان,فیض اللہ,شیر خان,تحسین اللہ,احمد خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن ضرب عضب سے قبل شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں 7600دکانات تھیں یہ ساری دکانات آپریشن ضرب عضب میں مسمار کردی گئی ہیں اُنہوں نے کہاکہ 7600کی دکانات میں اب تک 3706دکانداروں کو حکومت کی طرف سے معاوضہ ملا ہے باقی 3500سو سے زائد دکانداروں کو معاوضہ نہیں دیا گیا ہے اور معاوضہ دینے سے محروم رکھے ہیں اُنہوں نے الزام لگایا کہ پہلے کیا گیا سروے میں حقدار کو اپنا حق نہیں دیا گیا ہے اسی سروے پر ہمارے اعتراضات اور ناخوش ہیں یہ متاثرہ دکاندار سال 1970 سے کاروبارکررہے ہیں لیکن پھربھی اپنے جائز حقوق سے محروم ہیں شمالی وزیرستا ن کی تحصیل میرعلی کے دکانداروں کے 18ارب روپے سے زائدکا نقصان ہوا ہے اُنہوں نے کہاکہ ہم نے قرضے لئے ہیں مزید لوگ قرضے نہیں دے رہے ہیں اور متاثرہ دکانداروں کو اپنے نقصانات کے مطابق معاوضہ دے کر انصافی نہ کریں اُنہوں نے اعلان کیاکہ جن لوگوں کے نقصانات ہوئے ہیں اورپہلے سروے سے رہ گئے ہیں وہ دکاندارانہ 25تاریخ تک یونین کے ساتھ اپنا فارم جمع کرائے اُنہوں نے کہاکہ ہم پہلے ضلعی انتظامیہ,ایم پی اے اور ایم این اے کے ذریعے مسائل کاخاتمہ چاہتے ہیں اگر ڈی سی شمالی وزیرستان نے ہمارے مسائل کا حل نہیں نکالا تو مجبواً وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ہاؤس کے ساتھ ساتھ بنی گالہ کے سامنے دھرنا دینے سے گریز نہیں کریں گے, 

مزید : پشاورصفحہ آخر