ڈی پی او صوابی کا سرکل رزڑ میں امن وامان بارے اجلاس کا انعقاد

ڈی پی او صوابی کا سرکل رزڑ میں امن وامان بارے اجلاس کا انعقاد

  



صوابی(بیورورپورٹ) ڈی پی او صوابی کا سر کل رزڑ میں پبلک لیزان کمیٹی کیسا تھ امن وامان کے بارے میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پی ایل سی ممبران، عوامی نمائندوں، سابقہ ناظمین، علاقہ عمائدین اور تاجروں سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس موقع پر ڈی ایس پی رزڑ اعجاز آبازئی،ایس ایچ او کالوخان حاجی محمد خان اور ایس ایچ او پرمولی جہاد خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے منشیات،خواجہ سراء،لوڈسپیکرز،محفل موسیقی ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے بارے میں اپنے اپنے تجاویز پیش کی جس پر ڈی پی او صوابی نے تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی تعاون کے بغیر جرائم پر قابو پانا مشکل ہے۔انہوں نے پبلک لیزان کمیٹی کے اراکین کو ان کی ذمہ داریوں کے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ ہوائی فائرنگ،محفل موسیقی،منشیات فروشی و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کریں، اپنے بچوں پر نگاہ رکھ کر انکے ملنے جلنے اور مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھنی چاہیئے اپنے علاقہ میں آنے والے نئے کرایہ داران کی تھانہ کو اطلاع بھی دیں اور ان پر نظر بھی رکھیں، لاوڈ سپیکر کے ناجائز استعمال کی روک تھام پی ایل سی کے فرائض میں شامل ہے انہوں نے واضح کیا کہ علاقہ سے جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام میں پی ایل سی ممبران، منتخب عوامی نمائندوں اور علاقہ عمائدین کا کردار مسلمہ ہے، انہوں نے شرکاء سے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون میں تعاون کے ساتھ ساتھ امن و امان کے قیام اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی بھر پور کردار ادا کرنے پر زور دیا،شرکاء نے ہوائی فائرنگ،غیر قانونی لوڈرز کے استعمال،رکشوں کی بھر مار،خواجہ سراء،محفل موسیقی، لوڈ سپیکر اور منشیات فروشوں کے خلاف شکایات کی گئی،آخر میں شرکاء نے پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ رہتے ہوئے علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔آخر میں ملک و قوم کی سالمیت کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر