ڈیرہ،20 کنال سرکاری اراضی قابضین سے واگزار

ڈیرہ،20 کنال سرکاری اراضی قابضین سے واگزار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہ بہرام کی نگرانی میں موضع درابن میں کروڑوں روپے مالیت کی 20کنال سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار، تجاوزات اور جھاڑیاں ہٹا کر زمین کو ہموار کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع درابن میں کروڑوں روپے مالیت کی 20کنال سرکاری اراضی پر عرضہ دراز سے ناجائز قابضین نے قبضہ کر رکھا تھا۔ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہ بہرام نے محکمہ مال، ٹی ایم اے اور پولیس نفری کے ہمراہ ناجائز قابضین اور تجاوزات مافیا کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے20کنال سرکاری اراضی ناجائز قابضین اور تجاوزات مافیا سے واگزارکرالی۔ واگزار کرائی گئی اراضی سے تجاوزات اور جھاڑیوں کا خاتمہ کرکے اس کو ہموار اور صاف کردیا گیا۔