سبزیوں کی بر ٓمدات 91فیصد اضافہ،طبی مصنوعات کی درآمدات میں 17فیصدکمی

      سبزیوں کی بر ٓمدات 91فیصد اضافہ،طبی مصنوعات کی درآمدات میں 17فیصدکمی

  



اسلام آباد (اے پی پی) سبزیوں کی برآمدات میں دسمبر (2019ء) کے دوران 90.91 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر کے دوران سبزیوں کی ملکی برآمدات کا حجم 44.4 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ دسمبر 2018ء کے دوران سبزیوں کی برآمدات سے23.2 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا، اس طرح دسمبر 2018ء کے مقابلے میں دسمبر 2019ء کے دوران سبزیوں کی قومی برآمدات میں 21.2 ملین ڈالر (91 فیصد کے قریب) اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ طبی مصنوعات کی درآمدات میں دسمبر 2019ء کے دوران 16.59 فیصد کمی ہوئی۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2019ء کے دوران طبی مصنوعات کی درآمدات کا حجم 87.6 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ دسمبر 2018ء کے دوران درآمدات کا حجم 105.1 ملین ڈالر رہا تھا، اس طرح دسمبر 2018ء کے مقابلے میں دسمبر 2019ء کے دوران طبی مصنوعات کی قومی درآمدات میں 17.5 ملین ڈالر(16.59 فیصد) کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید : کامرس