ڈیرہ،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

ڈیرہ،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ڈی ایس پی پروآ کی ہدایات پر گومل یونیورسٹی پولیس نے ڈیرہ دریا خان پل پر کاروائی کے دوران مسافر بس کے خفیہ خانوں سے12کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر تین منشیات سمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پروآ افتخار شاہ کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی کہ منشیات سمگلرز منشیات کی بھاری مقدار ڈیرہ دریا خان پل کے راستے پنجاب سمگل کررہے ہیں جس پر انہوں نے ایچ او تھانہ گومل یونیورسٹی ثناء اللہ کو کاروائی کی ہدایت کی۔ ایچ او تھانہ گومل یونیورسٹی ثناء اللہ نے پولیس کے کے ہمراہ خصوصی ناکہ بندی کرتے ہوئے ڈیرہ دریا خان پل پر کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بس کی تلاشی کے دوران بس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 12کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کربس ڈرائیور اور دو کنڈیکٹر سمیت تین منشیات سمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر