رواں مالی سال، پاک افغان تجارتی خسارے میں کمی

  رواں مالی سال، پاک افغان تجارتی خسارے میں کمی

  



اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اورافغانستان کے درمیان تجارتی خسارے میں کمی ہوئی ہے، جاری مالی سال میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ اورافغانستان سے درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے دسمبر2019ء تک کے عرصہ میں افغانستان کو 543.15 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1.58 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں افغانستان کو 534.65 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔ سٹیٹ بنک کے مطابق جاری مالی سال میں افغانستان سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 34.41 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔

مزید : کامرس