کامرس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز جاری
اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کامرس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ا 5 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 10 کروڑ سے زائد کے فنڈز مختص کئے۔کئے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے کراچی ایکسپو سنٹر کی اپ گریڈیشن کے لئے 5 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔