پی سی ایس آئی آر سوسائٹی الیکشن،یونائیٹڈ ممبر گروپ کی تعارفی تقریب

پی سی ایس آئی آر سوسائٹی الیکشن،یونائیٹڈ ممبر گروپ کی تعارفی تقریب

  



لاہور(پ ر) پی سی ایس آئی آر سوسائٹی کے الیکشن 8مارچ 2020کو ہونے جا رہے ہیں اس سلسلے میں موجودہ انتظامیہ کمیٹی کے پینل یونائیٹڈ ممبر گروپ کی طرف سے ایک تعارفی تقریب منعقد ہوئی جس میں چار سو سے زائد ممبران نے شرکت کی۔ اس تقریب میں الیکشن میں حصہ لینے والے پینل کا فرداً فرداً تعارف کرایا گیا جس میں صدر کے لئے تنویر اظہر قریشی، جنرل سیکرٹری شاہد رسال، نائب صدر حارث احمد خان، فنانس سیکرٹری شیخ سعید شہزاد اور ایگزیکٹو ممبرز کے لئے خواجہ شاہد راٹھور، جاوید اقبال بھٹی، جاوید اقبال چودھری اور نسیم احمد اورباؤ نسیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر اہلیان علاقہ اور سوسائٹی کے مکینوں نے یونائیٹڈ ممبرگروپ کے پینل پر مکمل اتفاق اور امداد کا یقین دلایا۔ اس کے علاوہ کچھ مشہور معزز ممبران نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے موجودہ انتظامیہ کی خدمات کو بہت سراہا، باؤ جہانزیب قوی خان سابقہ ایم پی اے، گلزار گجر سابقہ ایم پی اے اور سوشل ورکر عبدالحنان شامی نے بھی خطاب کیا، تلاوت کلام پاک مولانا عارف اور نعت خواں امجد شیخ اور کمپیئرنگ فرائض داؤد قسیم نے ادا کئے۔اس تقریب کے مہمان خصوصی سابقہ صدر اعجاز انور اور مہمان اعزاز پروفیسر سعید تھے۔ ممبران نے اس امر کا یقین دلایا کہ جس طرح یہ انتظامیہ تین سال میں دن رات کام کرتی رہی ہے ایسے ہی مستقبل میں بھی کام کریگی اس موقع پر یونائیٹڈ ممبر گروپ کی مکمل حمایت اور ووٹ دینے کا اعلان کیا گیا۔

مزید : کامرس