پرائیویٹ ایجوکیشن ایسوسی ایشن کے انتخابات،ربنواز صدر منتخب

پرائیویٹ ایجوکیشن ایسوسی ایشن کے انتخابات،ربنواز صدر منتخب

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) پیک کے صدر،جنرل سیکرٹری ودیگر عہدیداران بلامقابلہ جبکہ پریس سیکرٹری کیلئے سعیداللہ خان اورانور اورکزئی کے مابین ون ٹو ون مقابلہ ہوا۔ جس میں واضح اکثریت سے سعید اللہ خان پریس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ ایجوکیشن ایسو سی ایشن کوہاٹ کے سالانہ انتخابات اقراء پبلک سکول اینڈ کالج میں منعقد ہوئے۔ جسمیں ضلع کوہاٹ،لاچی کے ممبرسکولز کے پرنسپلز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ الیکشن کمیٹی کے فیصلے کے مطابق سوائے پریس سیکرٹری کے تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ جن میں صدر ربنواز، جنرل سیکرٹری جاوید خان، سینئر نائب صدر ہارون الرشید‘ نائب صدر نصیر خان‘ فنانس سیکرٹری فیاض،سیکرٹری اطلاعات نیاز علی،پریس سکرٹری سعیداللہ خان، لیگل ایڈوائیزر شاہد شفیع،سپورٹس سیکرٹری امبر قریشی اور آفس سیکرٹری طارق حبیب شامل ہیں جبکہ باقی ایگزیکٹو ممبران کااعلان بعد میں کیاجائے گا۔صدر ربنواز،عرب خان اورمحبت خان نے شفاف الیکشن کے انعقاد پر الیکشن کمیٹی وممبران کاشکریہ ادا کیا کہ انہوں نے الیکشن کو شفاف طریقے سے منعقد کروایا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پی آر او محمد احسن آیاز بنگش نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر