نوشہرہ کلاں پولیس کی کامیاب کاروائی،زیادتی کا ملزم چند گھنٹے بعد گرفتار

نوشہرہ کلاں پولیس کی کامیاب کاروائی،زیادتی کا ملزم چند گھنٹے بعد گرفتار

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ کلاں پولیس کی کامیاب کاروائی۔09 سالہ بچے کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتارمعراجی بالا کے رہائشی (ف)نے نوشہرہ کلاں پولیس کو رپورٹ درج کی۔کہ میرا 10 سالہ نواسہ حجرے کو تالا لگا رہا تھااُس دوران ملزم نے اُسے زبردستی ہاتھ سے پکڑ کر ساتھ لے جانے اور بد فعلی کرنے کا کہا نہ مانے پر پستول نکال کر اُسے ڈرایانواسہ کے چیخ و پکار کی وجہ سے ملزم بھاگ گیاڈسٹرکٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقار نے اس وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ASP کینٹ بلال احمد کی سربراہی میں جمشید خان SHO نوشہرہ کلاں پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیاپولیس تفتیشی ٹیم نے فوری طور پر ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی چندگھنٹوں کے اندر ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے حیدر زمان ولد عبدالزمان ساکن معراجی بالا کو گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کا گھناونے جرم کا اعتراف آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار نے کہا کہ بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات کا روز بروز بڑھنا معاشرے کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔اپنے بچوں کو محفوظ بنانے کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر