پی ٹی آئی وزراء قوم کا مذاق اڑا رہے ہیں،سلطان محمد

پی ٹی آئی وزراء قوم کا مذاق اڑا رہے ہیں،سلطان محمد

  



مردان (بیورورپورٹ) جماعت اسلامی مردان کے امیر مولانا سلطان محمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزراء قوم کا مذاق اڑارہے ہیں۔ عمران خان کی شکل میں قوم پر عذاب مسلط ہواہے۔ آئی ایم ایف سے قرضہ لیکر حکومت نے مہنگائی کا طوفا ن برپا کیا ہے۔ آٹا بحران کے بعد چینی بحران نے عوام کو مزید پریشان کیا ہے۔ وہ وی سی کنڈروں میں حلف برداری تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پی کے 53کے امیر منظور الحق اور نائب امیر مولانا عبدالسلام نے بھی خطاب کیا۔ مولانا سلطان محمد نے کہا کہ موجودہ مہنگائی حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ہے۔ پی ٹی آئی کے حکمران عوام کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ وفاقی وزرا کے بیانا ت مہنگائی سے پسے ہوئے طبقے کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ سود پر قرضہ لینے والے حکمرانوں نے عوام کو مایوس کر دیا ہے۔ موجودہ حالت میں صرف جماعت اسلامی ہی عوام کا حقیقی ترجمان ہے۔ ہم امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی کال پر آج بعد از نماز جمعہ مردان پریس کلب کے سامنے بھرپور مظاہرہ کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر