نوشہرہ،واپڈا اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

نوشہرہ،واپڈا اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ) اکوڑہ پولیس کی کامیاب کاروائی واپڈا اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے 03 ملزمان گرفتارفائرنگ سے SDO واپڈا زخمی ہوا تھاگزشتہ شب واپڈا اہلکار خاورئی جہانگیرہ میں ڈیوٹی سے فراغت کے بعد اپنی موٹر کار سے جا رہے تھے جب خاورئی مقبرہ جہانگیرہ پہنچے تو نامعلوم ملزمان نے اُن پر فائرنگ کی فائرنگ سے نور حسین SDO واپڈا سب ڈویژن اکوڑہ بائیں پاوں پر لگ کر زخمی ہوا۔جبکہ دوسرے ساتھی بچ گئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار نے واپڈا اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے DSP اکوڑہ آیاز محمود کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کا ٹاسک حوالہ کیاپولیس ٹیم نے فوری طور پر علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے تلاش شروع کردی مختلف جگہوں پر چھاپے لگائے گئے قلیل وقت میں ملزمان تک رسائی حاصل کرتے ہوئے فاہد خان،ماہد خان پسران آیاز اور انتظار ولد فقیر ساکنان خاورئی کو گرفتار کر لیا گیا ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ اکوڑہ منتقل کر دیا گیا۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر