کرنل شیر خان کلے میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے بچی جاں بحق

کرنل شیر خان کلے میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے بچی جاں بحق

  



صوابی(بیورورپورٹ) کرنل شیر خان کلے میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے بچی جاں بحق ہو گئی۔محمد قریش سکنہ کرنل شیر کلے نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی رشتہ دار ایک بچی دختر ارشاد علی کو ایک نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دیا جس کے نتیجے میں بچی موقع پر جاں بحق ہو گئی کالو خان پولیس نے نامعلوم ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر