شہدائے پولیس کی قربانی دیکھ کر ہمارے جذبے جوان رہتے ہیں،عمران شاہد

شہدائے پولیس کی قربانی دیکھ کر ہمارے جذبے جوان رہتے ہیں،عمران شاہد

  



صوابی(بیورورپورٹ)ڈی پی او صوابی عمران شاہد نے کہا ہے کہ ارض پاک کی حفاظت، قانون کی عملداری اور امن و امان کے قیام میں جن عظیم لوگوں کا خون شامل ہے ہم سب کو یاد ہونا چاہیے ملک وقوم کی حفاظت کیلئے جس جگہ شہید کا خون بہتا ہے اس جگہ خدا کی رحمتیں برستی ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پولیس شہداء کے لواحقین کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان شہداء کے کارنامے دیکھ کر ہمارے جذبے جوان رہتے ہیں۔ملک کیلئے جان کی قربانی سے بڑھ کر کچھ نہیں۔صوابی ڈی پی اوصوابی نے شہدائے پولیس کے ورثاء کو اپنے دفتر مدعو کرکے ان سے تفصیلی ملاقات کی،ملاقات کے دوران انہوں نے ورثاء پولیس شہداء کے مسائل سنے اور ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔میٹنگ کا بنیادی مقصد شہدائے پولیس کے ورثا ء کودر پیش مسائل اور تکالیف کا ازالہ کرنا تھا،شہداء پولیس کے لواحقین کے مسائل کا حل پولیس کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، اور آپ شہدا ء وارثان کی مسائل و دشواری کا حل کرنا ہمارے لئے فخر کی بات ہیں ڈی پی او صوابی نے کہا کہ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے اور انکے لواحقین و فیملیز کی دیکھ بھال اور انکے مسائل کا حل پولیس ویلفیئر کی ترجیحات میں شامل ہے اس سلسلے میں کسی شہید کی بیوہ،بچے یا وارثان کو شکایت ہو تو وہ براہ راست مجھے آفس میں مل سکتے ہیں یا فون پر رابطہ کرسکتے ہیں ان کے مسئلے کا حل ترجیحی بنیاد پر کیا جائے گا،KP پولیس ایک خاندان کی مانند ہے جس کے اراکین میں کانسٹیبل سے لے کر آئی جی رینک تک سب شامل ہیں جن کی خوشیاں اور غم باھم مشترک ہیں،شہدا ء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور یہ ہمارے قومی ہیرو ہیں اور ہم کسی بھی صورت شہداء کی فیملیز کو خود سے الگ نہیں کر سکتے۔اس موقع پر پے آفسر حسین حبیب،ریڈر فضل آمین بھی موجود تھے،انہوں ڈی پی او صوابی کی احکامات پر عمل درامد کرتے ہوئے شہداء پولیس کے وارثان کی مکمل طور پر داد درسی کرنے کی یقین دھانی کی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر