47کامن تربیتی پروگرام کے زیرِ تربیت افسران کادورہ سندس فاؤنڈیشن
لاہور(پ ر)سول سروسز اکیڈیمی میں سنتالیسویں کامن تربیتی پروگرام کے زیرِ تربیت افسران نے محمد رمضان صاحب (ایڈیشنل ڈائریکٹر، سول سروز اکیڈیمی) کے ہمراہ سندس فاؤنڈیشن کا د ورہ کیا۔ افسران کے اس وفد نے سُندس فاؤنڈیشن کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا انتقال خون اور تشخیصی مراحل کے معیار کو قابل تعریف قرار دیا جبکہ تھیلیسیمیا اور ہیمو فیلیا کے تدارک کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور آگاہی پروگرامز کو بھی سراہا۔ اس موقع پر تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں میں تحائف اور پھول تقسیم کئے۔ سُندس فاؤنڈیشن کے ماہرین (پروفیسر ڈاکٹر اسلم ، ڈاکٹر عمران قدیر، ڈاکٹر عدنان غیاث، ڈاکٹر عطاء اللہ روشنی،علی رؤ ف وغیرہ)نے وفد میں شامل افسران کو اس موذی بیماری اور اس سے متاثرہ بچوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر وفد نے سُندس فاؤنڈیشن کی کارکردگی اور جزبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ سب اپنی تر بیت مکمل کر کے جب میدان عمل میں آئیں گے تو سُندس فاؤنڈیشن کے اس کارخیر کو مزید بڑھانے کے لئے اپنا اپنا حصہ ضرور ڈالیں اور تھیلیسیمیا کے مرض کو ختم کرنے کے لئے اپنا کردار بھی ضرور ادا کریں گے۔اس موقع پر سول سروسز اکیڈیمی کے اس وفد نے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مالی عطیہ بھی دیا۔ سندس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سہیل وڑائچ نے ان افسران کے جزبے کو قابل قدر قرار دیا۔
یتے ہوئے کہا کہ ہم ان تمام افسران کو سندس فاؤنڈیشن میں خوش آمدید کہتے ہوئے ان سبھی سے یہ توقع کرتے ہیں کہ سول سروسز اکیڈیمی سے تربیت مکمل کرنے کے بعد جب انتظامی عہدوں پر فائز ہونگے تو ان بچوں کی تکلیف کو ضرور یاد رکھیں گے۔صدر سندس فاؤنڈیشن یاسین خان نے اس وفد کا تہہ دِل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک قوم کے ان معماروں کو اللہ نظر بد سے بچائے اور میدان عمل میں انہیں خلق خدا کی خدمت کی توفیق بھی عطاء فرمائے۔