ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس کل سے منہاج یونیورسٹیمیں ہوگی

ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس کل سے منہاج یونیورسٹیمیں ہوگی

  



لاہور(پ ر)منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتما م تیسری ''ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس2020 کا آغاز کل 25 جنوری سے منہاج یونیورسٹی لاہورمیں ہوگا۔دو روزہ عالمی کانفرنس میں پاکستان سمیت امریکہ، کینیڈا،فرانس آسٹریلیا،انگلینڈ، ملائشیا، نائجیریااور اومان سے بزنس اینڈ فنانس کے شعبے سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ محققین اور ریسرچ سکالرز اپنے مقالہ جات پیش کریں گے۔ کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں وفاقی وزیر پیٹرولیم چوہدری غلام سرور اور صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت شرکت کریں گے۔افتتاحی سیشن کے آغاز میں لاٹروب یونیورسٹی آسٹریلیا سے ڈاکٹر محمد اسحاق بھٹی کانفرنس کا تعارف پیش کریں گے۔جبکہ پریزیڈنٹ اینڈ سی ای اوانٹرنیشنل سنٹر فار ایجوکیشن ان اسلامک فنانس ملائشیا،ڈاکٹر محمد عزمی عمر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر سٹیٹ بنک آف پاکستان سید ثمر حسین خصوصی خطاب کریں گے۔کانفرنس کے پہلے اور دوسرے روز مجموعی طور8 سیشن ہوں گے۔کانفرنس کے پہلے روز پہلے سیشن کے چیئر ایسوسی ایٹ پروفیسر آف فنانس، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر سعد عظمت ہوں گے جبکہ سینئر ریسرچ اکانومسٹ اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اسلامک ڈویلپمنٹ بنک سعودی عرب ڈاکٹر داؤد اشرف سیشن میں خصوصی خطاب کریں گے۔دوسرے سیشن میں ڈائریکٹر اسلامک بنکنگ ڈیپارٹمنٹ سٹیٹ بنک آف پاکستان غلام محمد عباسی ہوں گے جبکہ ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ اینڈ ہیڈ شریعہ آڈٹ میزان بنک آف پاکستان فرحان الحق عثمانی اور مینجنگ ڈائریکٹر اینڈ ہیڈ اسلامک بنکنگ سٹینڈرڈ چارٹرڈ آف پاکستان اظہر اسلم خصوصی خطاب کریں گے۔اسی طرح کانفرنس کے پہلے روز تیسرے سیشن کے چیئر ڈائریکڑ جنرل پاکستان ایکریڈیشن کونسل عتیق الرحمان میمن ہوں گے اور پینل ڈسکشن میں ہیڈ آف اسلامک فنانس سنٹرل بنک آف اومان مغیث شوکت کانفرنس کو چیئر کریں گے۔اسی طرح کانفرنس کے پہلے روز چوتھے اور آخری سیشن میں اسسٹنٹ پروفیسر یونیورسٹی آف آزاد جموں کشمیر ڈاکٹر عتیق الرحمان سیشن کی صدارت کریں گے جبکہ پروفیسر آف فنانس ای ایم نارمینڈی بزنس سکول پیرس ڈاکٹر صابری بوبکر خصوصی خطاب کریں گے۔

کانفرنس کیپہلے روز اختتامی سیشن کے بعد چھٹی صدی عیسوی سے لے کر 19ویں صدی تک کیبرصغیرمیں اسلامی سلطنت اور اس سے قبل کے نادر و نایاب سکوں کی نمائش کی جائے گی۔کانفرنس کے روح رواں ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کانفرنس کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عصر حاضر میں انٹرنیٹ، ای کامرس، موبائل نیٹ ورک اور سمارٹ ڈیوائسز نے موجودہ معاشی ڈھانچے کو تبدیل کرنے میں ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے عالمی کانفرنس کے انعقاد کا مقصد قومی اور بین الاقوامی ماہرین اقتصادیات، محققین اور ریسرچ اسکالرز کوایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے تاکہ وہ اسلامی معاشیات اور مالیات کے تمام پہلوو?ں پر اپنے تجربات اور تحقیقی نتائج کو طلبہ کے ساتھ شیئر کرسکیں۔ منہاج یونیورسٹی لاہور نے ہمیشہ سیاسی، سماجی،معاشرتی،اقتصادی،صحافتی اور انسانی موضوعات پر بین الاقوامی کانفرنسزمنعقد کر کے مشرق اور مغرب کے درمیان ایک نئے علمی اور تحقیقی مکالمے کی بنیاد رکھ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا نصب العین جہالت کے اندھیرے ختم کرنا اور ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ باشعور نسل کو پروان چڑھانا ہے۔

مزید : کامرس