باجوڑ میں پولیو آگاہی کے حوالے سے پروگرام

باجوڑ میں پولیو آگاہی کے حوالے سے پروگرام

  



باجوڑ(نمائندہ پاکستان) باجوڑ میں پولیو آگاہی کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ممتاز،پولیو پروگرام باجوڑ کے کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر رفیق اورمحکمہ صحت تعلق رکھنے افراد کے علاوہ باجوڑ کے چیدہ چیدہ علمائے کرام اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ممتاز نے کہا کہ پولیو ایک مہلک اور ناقابل علاج مرض ہے اور بچوں کو عمر بھر کے لئے معذور کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیو کے حوالے سے اکثر لوگوں کے ذہنوں میں پولیو ویکسین کے بارے خدشات پائے جاتے ہیں لہٰذاعلماء کرام لوگوں کے ذہنوں میں پائے جانے والے خدشات کو دور کریں اس موقع پر موجود علماء نے کہا کہ پولیو ویکسین شرعی لحاظ سے بالکل جائز ہے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے پولیو ویکسین پلانا بہت ضروری ہے اور اس سلسلے میں لوگوں کی آگاہی میں ہم اپنا کردار ادا کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر