ڈی پی او سجاد خان کی زیر صدارت شیخ ملتون میں کھلی کچہری کا انعقاد

ڈی پی او سجاد خان کی زیر صدارت شیخ ملتون میں کھلی کچہری کا انعقاد

  



مردان(بیورورٹ)ڈی پی او سجادخان نے شیخ ملتون کے سیکٹر ایل میں کھلی کچہری لگائی جس میں ایم پی اے ظاہر شاہ طورو، ڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل محمد طیب جان،شیخ ملتون سرکل کے ایس ایچ اوزو دیگر پولیس افسران کے علاوہ عوامی نمائندوں،معززین علاقہ اور میڈیا کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جنہوں نے اپنی شکایات اور تجاویز سے ضلعی پولیس سربراہ کو آگاہ کیا جن کے حل کیلئے لائحہ عمل طے کیاگیاکھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام پولیس کے دست راست بن کر ہی معاشرے میں امن قائم رہ سکتی ہے عوام کے تعاون سے کافی حد تک جرائم پر قابو پایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ بحیثیت مشران علاقہ آپکا فرض بنتا ہے کہ علاقہ میں جو بھی غیر قانونی سرگرمیاں ہو اسکی تدارک کے لئے آواز اٹھائیں اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو اپنے آنے والی نسلوں کے لئے پرامن اور محفوظ بنائیں،سماجی و معاشرتی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی مہم جاری ہیں تاکہ ضلع بھر میں پائیدار امن قائم رکھا جاسکے۔مشران علاقہ نے مردان پولیس کی کھلی کچہری کے اقدام کو سراہا اور جرائم کی روک تھام میں پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر