بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان سمگل کرنے والاملزم گرفتار

بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان سمگل کرنے والاملزم گرفتار

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان سمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران آتش بازی کا سامان سمگل کرنے کا اعتراف کرلیا،گرفتار ملزم موٹر کا ر کے ذریعے سامان سمگل کرنا چاہتا تھاجس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی محمد شعیب کو اطلاع موصول ہوئی کہ بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس پر ڈی ایس پی فقیر آباد عالمزیب خان کی نگرانی میں ایس ایچ او پہاڑی پورہ اعجازنبی نے رنگ روڈ ناکہ بندی دوران ایک مشکوک موٹر کا رکو روک کر تلاشی لینے پر بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کرکے ملزم ماجد شاہ ولد حسین شاہ سکنہ مرشدآباد کوہاٹ روڈ کو گرفتار کرلیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران آتش بازی کا سامان پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کر دی گئی

مزید : پشاورصفحہ آخر