شانگلہ میں شدید برفباری کے بعد خو ن جمانے والی سردی کی شدید لہر برقرار
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میں حال ہی میں ہونے والی شدید برفباری کے بعد خو ن جمانے والی سردی کی شدید لہر برقرار۔ دو ہفتے سے برف جمنے سے مین شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا۔ ماچاڑ ناغہ، شانگلہ ٹاپ، کروڑہ،رحیم آباد،دھیرئی غوربند،کنڈو چکیسرشا نگلہ ٹاپ تا خوازہ خیلہ سمیت ضلعی کی اندرونی سڑکیں منجمد رہی۔ان سٹرکوں صحیح صفائی نہ ہونے کے بعدموسم صاف ہوتے ہی برف کی کنگل نے تہہ جمالی۔ لوگوں کی آمد و رفت میں مشکلات بڑھ گئیں، گھنٹہ کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے، سڑکوں کی صفائی درست نہ ہونے کی وجہ سے موسم صاف ہوتے ہی تمام رابطہ سڑکوں پر برف جم گئی، ضلعی انتظامیہ شانگلہ غائب، کوئی محکمہ ٹھس سے مس نہیں ہورہا، شانگلہ کے عوام شدید مشکلات سے دوچار، منتخب نمائندے اپنے حلقوں کی مسائل سے بے خبر۔ شانگلہ میں ہونے والی شدید برفباری کے بعد دو ہفتے بعدسٹرکوں پر برف جمی رہی جس سے نظام زندگی میں مشکلات کا سامنا رہا۔ ضلعی انتظامیہ شانگلہ مسائل کے حل میں مکمل طور پر ناکام۔ انتظامی افسران غائب۔عوامی حلقوں کا زبردست احتجاج۔ شانگلہ میں رابطہ سڑکوں پر برف کی کنگل جمنے سے ٹریفک روانی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ بیشتر بالائی علاقوں کے لنک سڑکوں کی بندش سے وہاں معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں اور بالائی پہاڑی علاقوں میں اشیائے خوردنوش کی قلت شروع ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سڑکوں کی بندش، بجلی کی ترسیل بند ہونے کے بعد اہلیان علاقہ منتخب نمائندوں اور انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔شانگلہ میں کئی سال بعد شدید برفباری نے انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی پول کھول دی۔ الرٹ جاری ہونے کے باوجود شانگلہ میں کوئی خاطر خواہ انتظامات نظر نہیں آئے، جس کی وجہ سے برفباری ہونے کے بعد نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج نظر آرہی ہے، ضلع کے اندرونی رابطہ لنک سڑکیں دو ہفتے بعدبھی ٹریفک کے لئے نی کھل سکی۔۔